Leave a comment

پاکستان کا دورہ زمبابوے

پاکستان اور زمبابرے کے مابین گذشتہ ماہ دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیسیز زمبابوے میں کھیلی گئی۔ یہ دونوں سیریز پاکستاننے جیت لیں۔ یاد رہے کہ یہ سیریز کچھ عرصہ تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ پاکستان ٹیم ایک روزی میچز میں اپنی آٹھویں پوزیشن کو بچانا چاہتی تھی تا کہ 2017 میں برطانیہ میں ہونے والی چمپینز ٹرافی میں شرکت یقینی ہو جائے جس کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر 2015 تھی۔ اسی لئے ٹی ٹرینٹی میچر پہلے یعنہ کہ 27 اور 29 ستمبر کو رکھے گئے۔
پہلا ٹی ٹونٹی پاکستان نے 13 رنز سے جیتا۔ شعیب ملک کے 35 رنز کی بدولت پاک ٹیم 136 رنز بنا پائی مقررہ 20 اوورز میں۔ جواب میں عماد وسیم کی 11 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی شاندار بائولنگ نے امبانوے کو 123 رنز تک محدود رکھا۔
دوسرا ٹی ٹونٹی پیلے میچ کا عکس ثابت ہوا۔ اس بار بھی پہلے پاکستان نے بیٹینگ کی اور پہلے کی مانند 136 رنز ہی بنائے۔ عمر اکمل نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں پاکستانی بولرز نے زمبابوے کو 121 رنز تک محدود رکھا۔عمر اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ عماد وسیم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایک روزہ میطوں کی سیریز یکم اکتوبر سے شروع ہوئی۔پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 75 جبکہ عماد وسیم نے 61 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کے پاس یاسر شاہ کی بولنگ کا کوئی جواب نہ تھا۔یاسر شاہ نے 26 رنز کے عوض 6 وکتٹوں کا سودا کیا اور پاکستان یہ میچ بآسانی 131 رنز سے جیت گیا۔ یاسر شاہ مرد میدان قرار پائے۔
دوسرے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیتنگ کی اور 276 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پو سجایا، وہاب ریاض نے 4 وکٹوں کے لئے 63 رنز کی پٹائی برداشت کی۔ ۔ تاہم 76 پر پاکستان کے چھ بلےباز پولین واپس جا چکے تھے۔ اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیل اینڈوز کے ساتھ مزاحمت شروع کی۔ عامر یامین نے 62 رنزز کی باری کھیلی۔یاسر شاہ نے بھی 32 رنز بنائے مگر جب پاکستان نے48 اوور میں 256 رنز بنائے۔ شعیب 96 پر کھیل رہے تھے اور پاکستان کو 2 اوورز میں مزید 21 چاہیے تھے تو امپائروں نےکم روشنی کے باعث کھیل روک دیا جس کے باعث زمبابرے یہمیچ 5 رنز سے جیت گیا۔ایلٹن چگمبرا 67 رنز بنانے اور ایک وکٹ لینے کے باعث مرد میدان قرار پائے۔
سیریز کے فیصؒہ کن میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کی اور بغیر کسی وکٹ کے 89 رنز کا شاندار آغاز کیا۔مگر اس کے بعد بلال آصف ان پر بجلی بن کر گرے اور پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بلال آصف نے 25رنز کے عوض نصف ٹیم کا سودا کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ اور سیریز اپنے نام کی۔ بلال آصف بعد ازاں 38 رنز بنانے پر مرد میدان قرار پائے۔ تاہم ابھی وہ اس کامیابی کی خوشی بھی نہ منا پائے تھے کہ ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جس کی بنا پر ان کے ایکشن لیبارٹری مین جانچا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کا ایکشن قانونی قارار دیا یا ہے اور اب وہ پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

Advertisements

اپنی رائے سے نوازیئے۔

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s